Thursday, May 2, 2024

سپیس ایکس راکٹ کی خلا سے زمین واپسی پر کامیاب لینڈنگ

سپیس ایکس راکٹ کی خلا سے زمین واپسی پر کامیاب لینڈنگ
December 23, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکہ کی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس کا بغیر خلا باز کے خلا میں بھیجا گیا راکٹ کامیابی کے ساتھ مدار سے زمین پر سیدھا اتر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیلکن 9 کرافٹ فلوریڈا میں جہاں سے اڑا تھا وہاں سے دس کلو میٹر دور کیپ کینیویرل کے مقام پر تقریباً عمودی سفر طے کرنے کے بعد زمین پر اتر آیا۔ سپیس ایکس کا مشن ہے کہ وہ نجی خلائی سفر کا خرچ آدھا کر دے گا۔ البتہ جون میں اسی کمپنی کا راکٹ فیلکن 9 راکٹ کیپ کینیویرل سے پرواز کے چند منٹ کے اندر اندر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا تھا اور اس کا ملبہ بحر اوقیانوس میں جاگرا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فیلکن 9 نے 18 مسلسل کامیاب پروازیں کی تھیں اور یہ حادثے کے وقت بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک رسد پہنچارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ سپیس ایکس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک رسد پہنچانے کے لیے ناسا کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر کا معاہدہ کررکھا ہے۔