Sunday, September 8, 2024

سپیس ایکس راکٹ نے دو اہم سنگ میل عبور کر لیے

سپیس ایکس راکٹ نے دو اہم سنگ میل عبور کر لیے
July 18, 2016
فلوریڈا (ویب ڈیسک) سپیس ایکس نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کی جانب اپنے حالیہ مشن کے دوران دو ریکارڈ توڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق سپیس ایکس راکٹ نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر اپنے نویں مشن میں آج دو اہم سنگ میل عبور کر لیے۔ سپیس ایکس نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے فلوریڈا لینڈنگ پیڈ پر آج دوسری بار اترنے کا مظاہرہ کیا جبکہ 2016ءسے اب تک سب سے زیادہ بار لانچ ہو کر سات مشن بھی کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ سپیس ایکس کی کامیابی سے محققین کو خلائی سفر کے دوران سستا سفر میسر آئے گا اور اس سے خلائی تحقیق میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔ ناسا کا راکٹ اپنے حالیہ مشن میں دو اعشاریہ پانچ ٹن کا سامان لیکر انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر گیا تھا جس میں خوراک‘ پانی اور آکسیجن شامل تھی۔ واضح رہے کہ خلا میں ایک راکٹ چھوڑنے پر باسٹھ ملین ڈالر (تقریباً 65کروڑ دس لاکھ روپے)خرچہ آتا ہے جو کم ہو کر چالیس ملین ڈالر رہ گیا ہے۔