Sunday, September 8, 2024

سپیس ایکس راکٹ نے سمندروں کی نگرانی کیلئے مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچا دیا

سپیس ایکس راکٹ نے سمندروں کی نگرانی کیلئے مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچا دیا
January 18, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) اسپیس ایکس فیلکن نائن نامی خلائی راکٹ نے امریکا اور یورپی ممالک کا موسمیاتی مصنوعی سیارہ جیسن تھری خلائی مدار میں پہنچا دیا تاہم راکٹ واپسی پر بحرالکاہل میں موجود پلیٹ فارم پر لینڈنگ کرنے میں ناکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق ناسا حکام کا کہنا ہے کہ بائیس منزلہ پرائیویٹ اسپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ اتوار کو شدید دھند کے باوجود کیلیفورنیاکے وینڈن برگ ائر فورس بیس سے روانہ ہوا اور سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلائی مدار میں چھوڑ دیا۔ اسپیس ایکس کی یہ دوسری پرواز تھی۔ ایلون مسک کے راکٹ کو سیٹلائٹ مدار میں چھوڑنے کے بعد واپس بحر الکاہل میں موجود ایک بنائے گئے پلیٹ فارم پر اترنا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔ پچھلے ماہ اسپیس ایکس راکٹ زمین پر اترا تھا۔ اسے سمندر میں اتارنے کا مقصد یہ ہے کہ راکٹ کے خول کو دوبارہ خلائی مشنوں میں استعمال کیا جا سکے۔ جیسن تھری سیٹلائٹ بارہ سو پونڈ وزنی چوتھا مصنوعی سیارہ ہے جو سمندروں کی آب و ہوا کی نگرانی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔