Monday, May 6, 2024

سپہ سالارسے قطری نائب وزیراعظم،وزیرخارجہ کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرگفتگو

سپہ سالارسے قطری نائب وزیراعظم،وزیرخارجہ کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرگفتگو
October 20, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری مہمانوں نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔