Monday, May 6, 2024

سپہ سالار کا بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ، مجموعی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا

سپہ سالار کا بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ، مجموعی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا
January 9, 2019
 بہاولپور (92 نیوز) سپہ سالار نے بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کی مجموعی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روایتی خطرات کیخلاف موثر دفاع کیلئے مشینی دستوں کی مشقیں بھی دیکھیں۔ تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کہتے ہیں  پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا  پاکستان امن پسند ملک ہے۔ بابائے قوم کے وژن کے تحت داخلی اور خارجی سطح پر امن چاہتے ہیں۔