Monday, May 20, 2024

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول کے دورے پر پہنچ گئے

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول کے دورے پر پہنچ گئے
February 22, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پر پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لینے اگلے مورچوں پر پہنچ گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے دورے پر فارمیشن کمانڈرز کی مجموعی صورتحال ، پیشہ وارانہ تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مجموعی حربی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپاہ کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے میں کہا کہ ہمیں کوئی بھی ،کسی بھی صورت دھمکا یا مجبور نہیں کر سکتا۔ ہر قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کا پوری قوت سے بھرپور جواب دیا جائیگا۔