Thursday, March 28, 2024

عماد وسیم کی ٹیم میں گروپنگ اور وزیر اعظم کا فون آنے کی تردید

عماد وسیم کی ٹیم میں گروپنگ اور وزیر اعظم کا فون آنے کی تردید
July 9, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرز عماد وسیم اور شاداب خان نے ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیدیا۔ پریس کانفرنس کے دوران عمادوسیم نے کہا سرفرازاحمد کو پندرہ سال سے جانتا ہوں،ہم میں کوئی گروپ بندی والا لڑکا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ہماری پرفارمنس پرتنقید صحیح تھی مگر کھلاڑیوں پر ذاتی قسم کےحملے مناسب نہیں تھے۔ آل راؤنڈر کا کہنا تھا بھارت کیخلاف میچ کے بعد سرفرازاحمد کا میٹنگ طلب کرنا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ عماد وسیم نےافغان شائقین کی ہنگامہ آرائی پر کہا ہم مسلمان ہیں،ہمیں آپس میں لڑنا نہیں چاہیے۔ عماد وسیم اور شاداب خان نے حمایت کرنے پر شائقین کا شکریہ اداکیا اور کہا اگر وہ ورلڈکپ جیتتے تو اپنی پرفارمنس سے زیادہ مطمئن ہوتے۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ  مجموعی طور پر کار کردگی بہتر رہی ، جیسا حکم ملتا ہے اس پر پورا  اترنے کی کوشش کرتے ہیں ،  کچھ میچز میں کارکردگی بہتر نہیں رہی جسے تسلیم کرتے ہیں ، ٹیم جیتے تو خوشی ہوتی ہے، ورلڈ کپ جیتتے تو اور زیادہ خوشی ہوتی۔