Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ:کوٹ رادھا کشن کیس جلد نمٹانے کی ہدایت

سپریم کورٹ:کوٹ رادھا کشن کیس جلد نمٹانے کی ہدایت
March 24, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کوٹ رادھا کشن کیس جلد نمٹانے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہان کو سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔ کیس میں ملوث 25 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے لئے نئی مشترکہ تحقیقات ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کا سربراہ ڈی آئی جی اخترحیاتکو مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت عظمی کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں ملزمان کے چالان پیش کردیئے ہیں۔ عدالت مقدمہ جلد نمٹانے کی ہدایت کرے۔ تاہم عدالت نے ٹرائل کورٹ کو مقدمہ جلد نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے عدالت عظمی نے کیس کونمٹا دیا ہے۔