Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ:فون ٹیپ ازخود نوٹس کی سماعت

سپریم کورٹ:فون ٹیپ ازخود نوٹس کی سماعت
March 18, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے فون ٹیپ کرنے پر از نوٹس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل خفیہ اداروں سے رابطہ کر کے فون ٹیپنگ سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ فوجی ادارے کس قانون کے تحت فون ٹیپ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے کون کون سے محکمے فون ٹیپنگ میں ملوث ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ بینظیر بھٹو کی دوسری حکومت گرائی گئی تو اس وقت بھی فون ٹیپنگ کی باتیں ہوئیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل،آئی ایس آئی اور آئی بی سے رابطہ کرکے فون ٹیپنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ دیں۔ سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔