Wednesday, April 24, 2024

فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت، خواجہ حارث کے دلائل جاری

فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت، خواجہ حارث کے دلائل جاری
December 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں ۔ فلیگ شپ ریفرنس میں آج خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے ، عدالت عظمیٰ نے خواجہ حارث کو آج دلائل ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔ دوسری جانب نواز شریف بھی عدالت پہنچ گئے  ۔  العزیزیہ ریفرنس میں فریقین پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے  فیصلہ سنانے کیلئے  24 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔