Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ،حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے بارےنیب کی نظرثانی ‏درخواست مسترد

سپریم کورٹ،حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے بارےنیب کی نظرثانی ‏درخواست مسترد
October 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب  کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے قرار دیا کہ نیب کوئی ایسا نقطہ نہیں بتا سکی، جس بنیاد پر نظرثانی درخواست منظور کی جائے ۔  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے 1229 دن بعد اپیل دائر کی، واحد ریفرنس ہے، جس میں ملزمان کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی ۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں  3 رکنی بنچ  نے حدیبیہ پیپر ملز نظر ثانی کیس کی سماعت کی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ نیب نے 1229 دن بعد اپیل دائر کی،ان کا کہناتھا کہ نیب والے عدالت سے باہر جاکر تقرریں کرتے ہیں ۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کا کوئی افسر تقریر نہیں کرتا۔ ریفرنس کی دوبارہ تفتیش کے لیے عدالتی  فیصلہ نیب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کوئی غلطی ہوتی تو وہ پہلے شخص ہوں گے جو غلطی درست کریں گے ،انہوں نے ریمارکس دیے کہ اپیل زائدالمیعادہونے کے باوجود میرٹ پر فیصلہ دیا۔ نیب کسی اور کی جنگ لڑ رہا ہے، فیصلے سے چند پیرگراف حذف کرنے کی کیوں استدعا کی گئی۔ مشرف کے ٹیک اوور سے نیب کو کیا مسئلہ ہے۔ جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس نیب کی درخواست پر تا حکم ثانی ملتوی ہوا۔ 2008 میں ریفرنس بحال کرایا گیا۔ پھر نیب نے دوسری بار ریفرنس سرد خانے کی نذر کرایا، نیب ایک شخص کو کب تک گھسیٹے گا۔ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا کہ نیب کہتا ہے 1992 میں جرم ہوا جبکہ ہم  ابھی تک جرم سمجھنے سے قاصر ہے۔