Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ،جامعہ اردو فارمیسی کراچی کے طلبہ کادوبارہ امتحان لینے کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ،جامعہ اردو فارمیسی کراچی کے طلبہ کادوبارہ امتحان لینے کی اپیل مسترد
December 17, 2018
کراچی( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے جامعہ اردو فارمیسی کے 250 طلبا کے دوبارہ امتحان سے متعلق  ہائیکورٹ  کے فیصلے کے خلاف فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اپیل مسترد کردی، فیصلہ سنتے ہیں طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جامعہ اردو فارمیسی کے 250 طلبہ و طالبات کا دوبارہ امتحان لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔فارمیسی کونسل کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سابقہ امتحان میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ کیا یہ بے ضابطگیاں طلبہ و طالبات نے کیں ، یہ بھی کہاکہ وہ رولز دیکھا دیں جس کے تحت دوبارہ امتحان لیا جا سکتا ہو۔ عدالت نے فارمیسی کونسل کی اپیل مسترد کردی  اور سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھا۔سندھ ہائی کورٹ نے فارمیسی کونسل کو دو ماہ میں طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا تھا طلبا نے فیصلہ پر خوشی کااظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  فیصلہ ان کے مستقبل پرمثبت اثرات مرتب کرئے گا۔