Thursday, April 18, 2024

سپریم کورٹ ہی فیصلہ کریگی ملزمان سے جیل میں تحقیقات کی جائیں یا نہیں، کراچی بینکنگ کورٹ

سپریم کورٹ ہی فیصلہ کریگی ملزمان سے جیل میں تحقیقات کی جائیں یا نہیں، کراچی بینکنگ کورٹ
November 16, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار انورمجید اور دیگر ملزمان سے جیل میں تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی درخواست سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی۔ ایف آئی اے نے انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہ رضا سے جیل میں تحقیقات کی اجازت طلب کی تھی جبکہ ملزمان کے وکلا نے جیل میں تحقیقات کرنے کی مخالفت کی تھی۔