Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے2رکنی کمیٹی بنادی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے2رکنی کمیٹی بنادی
November 1, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی ملکی صورتحال  کے پیش نظر حکومت نے  مظاہرین سے مذاکرات کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیراعظم نے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے  2 رکنی کمیٹی بنا دی ، وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیرخوراک محبوب سلطان بات چیت کرینگے ۔ دوسری جانب  ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بھی  بھی کمیٹی تشکیل  دے دی گئی ۔ وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چودھری اور وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کمیٹی میں شامل  ہوں گے ۔ کمیٹی کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے ۔