Wednesday, May 8, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، وزیر اطلاعات

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، وزیر اطلاعات
May 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کب تک رہے گا کسی کو معلوم نہیں، وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کاروبار کی اجازت دے دی، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا مزدور مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر غور کیا گیا ، حکومت نے کاروبار اور انڈسٹری کو عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام کرنے کی اجازت دے دی،شبلی فراز نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ایس او پیز کے تحت ہفتہ، اتوار کو کاروبار کھولنے کی ممانعت نہیں ہوگی، کورونا کب تک رہے گا کسی کو معلوم نہیں، پاکستان میں کورونا کے حفاظتی لباس کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل یقینی بنانا ہوگا، شاپنگ مالز اور بازاروں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، حکومت اپنے وسائل سےبڑھ کر اقدامات کررہی ہے