Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا حکومت نیب نیازی گٹھ جوڑ سے چل رہی ہے ، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا حکومت نیب نیازی گٹھ جوڑ سے چل رہی ہے ، عبدالقادر پٹیل
July 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عبدالقادر پٹیل نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا حکومت نیب نیازی گٹھ جوڑ سے چل رہی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے جسکا پہلا اصول انصاف تھا۔ وہ انصاف جو سپریم کورٹ نے سعد رفیق کے حق میں فیصلہ دیکر کیا۔ دنیا کے اتنے ارب پتی لوگ آکر پاکستان کا نظام چلا رہے ہیں، کچھ فرار ہو گئے۔ باقی کورونا کے بعد چلے جائیں گے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا لاہور کی تصاویر میں بھی گاڑیاں سڑکوں پر تیر رہی ہیں۔ کے پی کے میں وزیر دفاع کے اپنے گاؤں کے سکول میں گدھا بندھا ہے۔ اس کپتان نے پورے پاکستان کی معیشت گرا دی۔ راہول گاندھی انڈیا کی گانگریس میں مودی کو انڈیا کا عمران خان کہتا ہے۔ کراچی میں کوئی پانی بیچنے والے اور کوئی ڈھکن چور کے نام سے مشہور ہے۔ اچانک بچوں کو لیکر انہوں نے فکس اٹ سے پی ٹی آئی میں چھلانگ لگا دی۔ انکی ہسٹری دھرائی نہیں جا سکتی جسطرح وزیر اعظم کی ہسٹری گرائی نہیں جاسکتی۔ جاوید لطیف نے کہا سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد ارشد ملک، جسٹس قیوم اور پانامہ کے معاملے بھی دیکھنا پڑیں گے۔