Thursday, September 19, 2024

سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر العزیزیہ اسٹیل مل کی دستاویزات کیوں نہ دیں، احتساب عدالت

سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر العزیزیہ اسٹیل مل کی دستاویزات کیوں نہ دیں، احتساب عدالت
December 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے نواز شریف سے اہم سوال پر جواب مانگ لیا۔ عدالت نے ملزم نواز شریف سے استفسار کیا کہ  سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر العزیزیہ اسٹیل مل کی دستاویزات پیش کیوں نہیں کیں ۔ عدالت نے  ملزم نواز شریف کے وکیل سے کہا کہ  اگر العزیزیہ کے قیام کی وضاحت آگئی تو ہل میٹل کا معاملہ خود ہی حل ہوجائے گا ،اس سوال کا جواب دینا ہوگا اسے نوٹ کرلیں۔ دوران سماعت نیب پراسکیوٹر  نے کہا کہ سپریم کورٹ میں قطری کے پہلے اور دوسرے خط میں تضاد ہے ، قطری ملزمان کا گواہ ہے،انہوں نے اسے پیش ہی نہیں کیا۔