Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ کے بعد نیب بھی یہی کہے گا کہ کیس نہیں بنتا،لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ کے بعد نیب بھی یہی کہے گا کہ کیس نہیں بنتا،لطیف کھوسہ
January 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کا کیس  نیب کے سپرد کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے  وکیل لطیف کھوسہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد نیب بھی یہی کہے گا کیس نہیں بنتا ، اسکی وجہ سے ملک بحران میں آگیا  ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  آج کے فیصلے سے جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہوگئی ، وفاقی کابینہ معافی مانگے اور استعفے مانگنے والے خود مستعفی ہوں ،مرتضی وہاب کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے جے آئی ٹی کی بدنیتی کو بے نقاب کردیا ، تمام اقدامات سیاسی تھے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس نیب کو بھیجنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیپلزپارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے وکیل لطیف کھوسہ پراعتماد دکھائی دیے،ان کا کہنا تھا جے آئی ٹی کے مفروضوں کے باعث  ملک بحران میں چلا گیا ، کیس کی آڑ میں سیاسی رہنماؤں، بیوروکریٹس اورکاروباری شخصیات کو ٹارگٹ کیا گیا۔ [caption id="attachment_206446" align="alignnone" width="500"]مرتضیٰ وہاب مرتضیٰ وہاب[/caption] سندھ کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب بھی کافی پرجوش دکھائیے  ، کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےتحریک انصاف کی حکومت کو خوب لتاڑا، وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئےمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا مرادعلی شاہ سے استعفیٰ مانگنے والے اخلاقی طور پر خود مستعفی ہوجائیں ۔ مرتضیٰ وہاب پی ٹی آئی حکومت کی نالائقیاں آشکار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قانون پڑھانے کی پیشکش بھی کردی۔