Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن
June 15, 2021

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن شروع ہو گیا۔ گجر نالے اور اورنگی نالے کے اطراف گھر مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم  بڑی مشینری اور عملے کے ساتھ الہ دین پارک پہنچے۔ متاثرین کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ بینرز اٹھائے، نعرے لگائے۔ پولیس کی بھی نفری طلب کی گئی۔ متاثرین مشینری کے سامنے آگے اور دھکم پیل ہو گئی۔

پولیس نےکچھ دیر صبر کیا ، پھر ایکشن شروع کر دیا۔ پہلے لاٹھی چلائی پھر آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ پولیس نے دس سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بےہوش ہو گیا۔

مظاہرین کنٹرول میں آئے تو مشینری آگے بڑھی اور ایکشن شروع کیا۔ پہلے مرحلے میں مشینری کی مدد سے ریسٹورنٹ کی دیواریں گرائی جارہی ہے۔ اگلے مرحلوں میں شاپنگ سینٹر کی دکانیں اور پویلین اینڈ کلب کو گرایا جائے گا۔