Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن دوبارہ شروع

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن دوبارہ شروع
February 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر ریلوے کی زمین سے تجاوزات کیخلاف ایکشن لے لیا گیا۔ گیلانی اسٹیشن کے اطراف پولیس کی نگرانی میں آپریشن شروع کیا گیا اور گھر خالی کرنے کیلئے اعلانات بھی کیے گئے ۔ آپریشن کے آغاز پر ہی خواتین اور دیگر مکین مشتعل ہوگئے ۔ آپریشن رکوانے کیلئے پولیس اور ہیوی مشینری پر پتھراؤ کیا اور عملے کو عمارت میں گھسنے سے روک دیا ۔ خواتین کا کہنا تھا زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر گھر بنائے ہیں ۔ کسی صورت توڑنے نہیں دیں گے ۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ گیلانی اسٹیشن کے قریب 81 ایکڑ زمین ریلوے کی ہے جس میں سے 35 ایکڑ پر قبضہ ہو گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریلوے لینڈ نے قبضہ مافیا سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ خالد جاوید کا کہنا تھا رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کی حکمت عملی سندھ حکومت بنائے گی ۔