Thursday, May 9, 2024

سپریم کورٹ کے احکامات، خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے گرفتاری دیدی

سپریم کورٹ کے احکامات، خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے گرفتاری دیدی
June 12, 2021

سکھر (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے گرفتاری دے دی۔ سیشن کورٹ نے نیب حکام کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ایم پی اے فرخ شاہ سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کو نیب ٹیم کے حوالے کردیا۔

نیب ٹیم فرخ شاہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تفتیش کرے گی۔ ان کے والد خورشید شاہ پہلے ہی گرفتار ہیں۔

خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔