Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ کی کے ڈی اے کو رفاعی پلاٹ واگزار کرانے کیلئے دو دن کی مہلت

سپریم کورٹ کی کے ڈی اے کو رفاعی پلاٹ واگزار کرانے کیلئے دو دن کی مہلت
November 27, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کے ڈی اے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رفاعی پلاٹس واگزار کرانے کیلئے 2 روز کی مہلت دیدی ۔
عدالتی احکامات پر اب تک غفلت کی نیند سویا ہوا کے ڈی اے جاگ گیا ۔ چند گھنٹوں میں کئی غیر قانونی طور پر قائم شادی ہالز، رہائشی عمارتیں اور دکانیں مسمار کردیں۔
سپریم کورٹ کراچی میں خاتون نے فریاد کی کہ پلاٹ تیسرے فریق کو منتقل کر دیاگیا ہے ۔ جس پر عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے کی سرزنش کر دی ۔
معزز بینچ نے کہا کہ کے ڈی اے نے کراچی کو میراث سمجھ رکھا ہے ۔ گراؤنڈز پر شادی ہالز بن گئے ۔ رفاعی پلاٹس دو روز میں وگزار کرائے جائیں۔
عدالتی احکامات کا فوری اثر قبول کرتے ہوئے غفلت کی نیند سویا ہوا کے ڈی اے جاگ گیا اور سرجانی اور نارتھ کراچی میں تابڑ توڑ کارروائیاں شروع کر دیں ۔
کے ڈی اے نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفاعی پلاٹس پر قائم شادی ہالز، رہائشی عمارتیں اور دکانیں مسمار کر دیں ۔
ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کے مطابق عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا ۔