Monday, September 16, 2024

سپریم کورٹ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت، پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت، پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم
April 13, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ماڈل گرل ایان علی کو دنیا گھومنے کا پروانہ مل گیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ ان کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ماڈل گرل نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اپنے معاہدوں کی تکمیل کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔ درخواست پر ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ اور کسٹمز حکام نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت مکمل ہونے پر 6اپریل کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے کسٹمز حکام اور وزارت داخلہ  کی طرف  سے ماڈل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک جرم ثابت نہیں ہو جاتا کسی کو بیرون ملک جانے سے نہیں روک سکتے۔