Friday, May 3, 2024

سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو بی آر ٹی سے متعلق کیس چلانے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو بی آر ٹی سے متعلق کیس چلانے کی ہدایت
June 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو بی آر ٹی  سے متعلق کیس چلانے کی ہدایت، ایف آئی اے کو منصوبہ کی تحقیقات سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع بھی کردی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  کے پی حکومت کی اپیل کو زیادہ عرصہ حکم امتناع میں نہیں رکھنا چاہتے، کے پی حکومت بی آرٹی کیس کا چلائے، عدالت نے کے پی حکومت کے وکیل کی التواء پر مقدمہ ملتوی کردیا۔

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ کی شفافیت کا جائزہ لیں گے، منصوبہ کا تعمیراتی ٹھیکہ کیسے دیا گیا،دیکھیں گے، منصوبہ میں کہیں مفادات کا ٹکراو تو نہیں؟ ،کے پی حکومت نے کہیں ادھورے منصوبہ پر اربوں تو خرچ نہیں کر دیے؟، دیکھنا ہے کہ منصوبے میں غلطیوں کے ازالہ کے معاملہ بھی دیکھے گے۔