Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلہ وقت کی ضرورت ہے: لواحقین شہداء آرمی پبلک سکول پشاور

سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلہ وقت کی ضرورت ہے: لواحقین شہداء آرمی پبلک سکول پشاور
August 6, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کےحق میں فیصلے کو شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے لواحقین نے وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر کے سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخم خوردہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھ دیا۔ شہیدوں کے اہل خانہ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جگر گوشے گولیوں سے چھلنی کرنے والے اب عبرتناک انجام کو پہنچ سکیں گے۔ سولہ دسمبر کے سانحہ میں بھائی کو کھونے والے محمد منیب کو بھی اس فیصلے کے بعد یہ امید ہو گئی ہے کہ اس کے بھائی کے قاتل اب کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔ شہداء آرمی پبلک سکول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مائوں کی گودیں اجڑنے سے بچانے کے لئے ملٹری کورٹس جیسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں کے فیصلے پر شہداء کے لواحقین نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔