Friday, May 10, 2024

سپریم کورٹ ، کرپشن کے دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنیکا حکم کالعدم ،برطرفی کا فیصلہ بحال

سپریم کورٹ ، کرپشن کے دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنیکا حکم کالعدم ،برطرفی کا فیصلہ بحال
August 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے کرپشن کے دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم کالعدم دے دیا،  عدالت نے دونوں سرکاری افسران کی نوکری سے برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا ۔عدالت کا دونوں سے کرپشن کی رقم ریکور کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  میڈیسن اور میڈیکل آلات کی خریداری میں خوردبرد کی گئی،ڈاکٹر مسل خان نے ایک کروڑ 80 لاکھ کی خورد برد کی، اسٹور کیپر نذیر حسین نے ایک کروڑ 74 لاکھ کی خوردبرد کی، کیا ڈیرہ اسماعیل خان ان دونوں کی ذاتی جاگیر تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسپتال کا پیسہ اٹھا کر بانٹ دیا، محکمہ صحت نے دونوں کو نوکری سے برطرف اور کرپشن کی رقم ریکور کرنے کا حکم دیا تھا۔

سروس ٹریبونل نے دونوں سابق سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔