Sunday, May 19, 2024

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کڈنی ہل پارک کی زمین سے تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کڈنی ہل پارک کی زمین سے تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم
December 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کڈنی ہل پارک کی زمین سے تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کڈنی ہل پارک کی زمین پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پارک کی جگہ پر کسی کو لیز کرنے یا مسجد کا لائسنس دینے کا اختیار نہیں ہے۔ اگر کے ایم سی نے کسی کو لائسنس دیا ہے تو وہ غیر قانونی ہے۔ کڈنی ہل پارک میں کوئی پختہ تعمیرات نہیں کی جا سکتی ہے۔

عدالت نے کڈنی ہل پارک میں مسجد کی تعمیر کا دیا گیا لائسنس منسوخ کر دیا او کہا کہ اگر کسی اور فرد نے کچھ بنایا  ہے تو کمشنر کراچی انکے خلاف کاروائی کریں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو کڈنی ہل پارک کی زمین سے غیر قانونی تعمیرات ختم کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی گھر کا گیٹ کڈنی ہل پارک میں نہیں کھولنا چاہے۔ جن گھروں کے گیٹ بنے ہوئے وہ ہٹائے جائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کڈنی ہل پارک میں مناسب گیٹ لگوائیں اور سکیورٹی گارڈ تعینات کریں۔