Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج
December 28, 2019
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس غیرآئینی اور بنیادی حقوق کے منافی ہے، نیب آرڈیننس کی کابینہ سے منظوری بھی غیراصولی اور مشکوک ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف شہری محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہری یکساں ہیں، آرڈیننس کی منظوری کے بعد نیب اور چیئرمین ادارہ نیب آزاد و خومختار نہیں رہے گا، آرڈیننس نے نیب کو اسکورٹنی کمیٹی کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق نیب کی افادیت اور اہمیت مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، اپنے من پسند لوگوں کو مقدمات سے بچانے کے لیے من گھڑت کہانی گھڑی گئی،آرڈیننس سے یکساں احتساب متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ حکومت پاکستان، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف و دیگر بھی فریق ہیں۔