Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ کاسول کورٹ کو طیفی بٹ کا جائیداد پر قبضے بارے کیس دو ماہ میں فیصلہ کرنیکاحکم

سپریم کورٹ کاسول کورٹ کو طیفی بٹ کا جائیداد پر قبضے بارے کیس دو ماہ میں فیصلہ کرنیکاحکم
January 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سول کورٹ کو طیفی بٹ کا جائیداد پر قبضے سے متعلق کیس  کا فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم صادر کر دیا ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،میں نے سسٹم ٹھیک کرنا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طیفی بٹ کے جائیداد پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  ایس پی معاذنے عدالت کو بتایا کہ اسلم مجید نے ڈپٹی سیکرٹری سیٹلمنٹ کو فون پر دھمکایا،پولیس کو دھمکانے والا بندہ طیفی بٹ کا ہے۔ چیف جسٹس نے طیفی بٹ کے وکیل پر برہمی کااظہارکیا اورریمارکس دیئے کہ پیروی اُس حد تک کریں جس حد تک کر سکتے ہیں،عدالتوں کو کمزور نہ کریں،ایک دن طیفی بٹ نے نہیں رہنا، عدالتوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،میں نے سسٹم ٹھیک کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے طیفی  بٹ کومخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بندے کی شکل دیکھ کہ پہچان لیتا ہوں کہ وہ کیسے مزاج کا ہے،آپ تو کن ٹُٹے نہیں لگتے۔