Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ کا ہائیرایجوکیشن کمیشن کو نجی یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس بند کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ہائیرایجوکیشن کمیشن کو نجی یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس بند کرنے کا حکم
December 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کو نجی یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

حکم میں کہا گیا ہے ایچ ای سی غیرقانونی کیمپس سے پاس آؤٹ طلباء کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں فراہم کرے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ہائیرایجوکیشن کمیشن کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تعاون کریں۔ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔