Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کی زمین کا منصوبہ فوری بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کی زمین کا منصوبہ فوری بحال کرنے کا حکم
November 18, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر قبضہ ختم کر کے منصوبہ فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کراچی میں ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر کرنے والوں کے لیئے اچھی خبر آ گئی۔  سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین پر قبضے ختم کرنے اور ریلوے لائنز کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔ سرکلر ریلوے کے 43 کلو میٹر مجوزہ ٹریک پر تجاوزات کی بھرمار ہے۔ سرکلر ریلوے کی 360 ایکڑ زمین میں سے 67 ایکڑ پرتجاوزات قائم ہیں۔ اورنگ آباد نالے سے ناظم آباد تک ڈیڑھ ایکڑ جبکہ ناظم آباد سے لیاقت آباد تک ڈھائی ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔ لیاقت آباد سے گیلانی اسٹیشن گلشن اقبال سے 3 ایکڑ زمین اور جامعہ اردو سے کراچی یونیورسٹی تک 4 ایکڑ زمین پر تجاوزات قائم ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے اعلانات تو بہت کئے گئے لیکن سرکلر ریلوے پر تجاوزات جوں کی توں موجود ہیں۔