Thursday, May 9, 2024

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
April 8, 2021

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹنے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ نو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت  کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ انچارج سے استفسار کیا کہ   کیا آپکے پاس تجربہ ہے اس کام کا، وزیراعلیٰ کی رپورٹ پڑھیں انہوں نے کہا آپ کو کچھ نہیں آتا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  ٹریک سے تجاوزات ختم ہوگئے تو کیا رکاوٹ ہے جس پر  سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا  کہ14  کلومیٹر ٹرین چل چکی، مکمل ٹریک 43 کلومیٹر ہے، گیارہ انڈر پاسز اور ایک فلائی اوور بنے گا، دس اپریل کو منظوری ہوجائےگی۔