Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ کا کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم
October 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے آٹا برآمد کرنے والی فلورملز کو بنک گارنٹی واپس کرنے کے حکم کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ بدقسمتی سے ایکسپورٹرز کے کام میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ برآمدات متاثر ہونے سے ملکی تجارتی حجم کم ہو گا، جو ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ کاروباری طبقے کو سہولیات دی جائیں نہ کہ مشکلات پیدا کی جائیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے نجی کمپنی کو ٹیکس فراڈ پر جاری ایف بی آر کا نوٹس بھی خارج کر دیا اور قرار دیا پانچ سال بعد ایف بی آر کسی کو نوٹس جاری نہیں کر سکتا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کمپنی نے 2001-2005 تک ٹیکس نہیں دیا تو ایف بی آر کو 2016 میں ہوش کیوں آیا؟ اب کمپنی ٹیکس دے رہی ہو تو تنگ کیوں کیا جا رہا ہے؟ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی صنعتیں سری لنکا اور دوسرے ممالک منتقل ہو رہی ہیں ۔ ایسا ہوا تو بہت بدقسمتی ہو گی۔