Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سندھ حکومت کی اپیل خارج کر دی، بینچ کے ایک رکن نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

اس سے قبل امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے احمد عمر شیخ سمیت چار ملزمان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا ملزمان کی نظربندی کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے، محکمہ داخلہ نے 28 ستمبر کو ملزمان کو نظر بند کیا تھا۔