Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ کا ڈیموں کی تعمیر سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا نوٹس

سپریم کورٹ کا ڈیموں کی تعمیر سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا نوٹس
July 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر میں حکومت کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری اطلاعات اور خزانہ کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے فنڈ حکومت پاکستان نے بنایا، لوگ حکومت کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں،  ہم ڈیم  کی تعمیر پر پہرا دیں گے ، کوئی کرپشن نہیں ہونے دیں گے ، اب لوگ کہتے ہیں ہم چپل اور کپڑے بیچ  دینگے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ  پوچھتا ہوں چپل اور کپڑے پہلے کیوں نہیں  بیچے  ،  ایک دھیلے کی بھی کمیشن نہیں کھانے دینگے ۔  عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔