Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ کا ڈیمز فنڈ کی رقم سے سرمایہ کاری کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا ڈیمز فنڈ کی رقم سے سرمایہ کاری کا فیصلہ
June 13, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا۔ اسٹیٹ بینک کو فنڈ میں موجود 10 ارب 60 کروڑ روپے نیشنل بینک  کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی اور اسٹیٹ بینک کو فنڈ میں موجود دس ارب ساٹھ کروڑ روپے نیشنل بنک کو منتقل کرنے کا حکم  د ے دیا۔ نیشنل بینک کل سے 20 جون تک 12.6 فیصد منافع دے گا۔ عدالت کے مطابق 19 جون کو ٹی بلز کی نئی بولی کے بعد منافع کی شرح کا اعلان ہو گا۔ نیشنل بینک سپریم کورٹ کی جانب سے بولی میں حصہ لے گا۔  طے شدہ شرح منافع پر ڈیمز فنڈ کی ٹی بلز میں 3 ماہ کیلئے سرمایہ کاری ہو گی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ اسٹیٹ بینک نے چھ ماہ کیلئے دس ارب سے زائد کی رقم اپنے پاس رکھی لیکن ایک روپے کا بھی منافع نہیں دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے منافع ادا نہ کرنے کا بھی پوچھیں گے جس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔