Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس
August 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ عدالت نے نوٹس ضمانت کے مقدمے کے تحریری فیصلے میں لیا۔ جعلی نیب افسر ضمانت کیس کے تحریری حکمنامے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے۔ کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟۔ عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ازخود نوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔