Monday, May 6, 2024

سپریم کورٹ کا پنشن کی رقم کے معاملے پر نجی بینکوں سے جواب طلب

سپریم کورٹ کا پنشن کی رقم کے معاملے پر نجی بینکوں سے جواب طلب
July 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے پنشن کی رقم کے معاملے پرنجی بینکوں سے جواب طلب کر لیا۔ نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ اس موقع پر درخواست گزارکا کہنا تھا کہ نجی بینک عدالتی احکامات پرعمل نہیں کررہے جس پر نجی بینک کے وکیل کا کہنا تھا کہ نجی بینک تمام پنشنرزکوپنشن دے رہے ہیں ، اگر کسی کو پنشن میں مسئلہ ہے تو رابطہ کرے، عدالت نے بینکوں کو 8 ہزار روپے پنشن دینے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم میں وضاحت کی ضرورت ہے جبکہ بینک نے عدالتی حکم میں وضاحت کیلئے متفرق درخواست دائرکی ہے اور نجی بینک توہین عدالت کی درخواست پرجواب داخل کر دیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الائیڈ اور حبیب بینک 8 ہزار روپے پنشن نہیں دے رہے اور میرے موکلان کو 1200 روپے پنشن مل رہی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 1200روپے پنشن مل رہی ہے تو یہ بد قسمتی ہے ، عدالت نے پنشن 8 ہزار کر دی تھی اور اس حکم پرمن وعن عمل ہونا چاہیے، 1200 روپے پنشن بظاہرعدالتی حکم کی عدم تعمیل ہے۔ سپریم کورٹ نے پنشن کی رقم کے معاملے پرنجی بینکوں سے جواب طلب کر لیا۔