Tuesday, May 21, 2024

سپریم کورٹ کا وفاقی اور سندھ حکومت کو کراچی کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم

سپریم کورٹ کا وفاقی اور سندھ حکومت کو کراچی کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت کو کراچی کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب کالونی، دہلی کالونی، پی این ٹی اور گزری روڈ پر غیرقانونی تعمیرات گرانے کا بھی حکم دیدیا، پی آئی اے کی زمین پر شادی حال آج ہی گرائیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کالا پل سے متصل اراضی پر جھگیاں ختم کرکے خوبصورت پارک بنائیں، کے پی ٹی کی زمین پر بھی غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم صادر کردیا۔