Sunday, May 12, 2024

سپریم کورٹ کا ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کا ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری
August 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف نظرثانی اپیلوں میں سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، قرار دیا کہ  بدلتے وقت کیساتھ پرانے طریقہ کار بدل جاتے ہیں، سپریم کورٹ کو صرف ماتحت عدلیہ کے فیصلے کی توثیق کرنی چاہیے ،تفصیلی وجوہات اور دوبارہ تحقیقات کرنا غیر ضروری اور عوام کے وقت کا ضیاع ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف نظرثانی اپیلوں میں سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا کہ کوئی چیز پتھر پر لکیر نہیں ہوتی، بدلتے وقت کیساتھ پرانے طریقہ کار بدل جاتے ہیں، بڑھتی آبادی اور پیچیدہ قانونی مسائل کا تصوراتی حل ضروری ہے ، دنیا بھر کی عدالتوں میں جدید طریقے اپنائے جارہے ہیں۔جس مقدمے میں ماتحت عدلیے کے فیصلے کو برقرار رکھنا ہو اس میں وضاحت کی ضرورت نہیں۔

عدالت  نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کو صرف ماتحت عدلیہ کے فیصلے کی توثیق کرنی چاہیے، تفصیلی وجوہات اور دوبارہ تحقیقات کرنا غیر ضروری اور عوام کے وقت کا ضیاع ہے ، وقت بچا کر ان فیصلوں پر لگانا چاہیے جن سے اختلاف کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا کہ ماتحت عدلیہ کے فیصلے میں کوئی غلطی نظر نہ آئے تو مختصر فیصلہ دینا چاہیے ، یہ عدالتی طریقہ شفاف ٹرائل کے بالکل خلاف نہیں ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹھوس وجوہات نہ ہونے کے باعث نظر ثانی اپیلیں خارج کی جاتی ہیں۔