Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ کا قومی ائیرلائن میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کو آف لوڈ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا قومی ائیرلائن میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کو آف لوڈ کرنے کا حکم
October 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے قومی ائیرلائن میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کو آف لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ مزید ڈگریوں کی تصدیق کیلئے تمام ائیرلائنز کو تین دن کی مہلت دے دی۔ پی آئی اے میں جعلی ڈگری والوں کی شامت آگئی۔ جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی آئی اے حکام نے آگاہ کیا کہ پائلٹس کی 347 ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کراچی بورڈ حکام نے بتایا 20 ڈگریاں ایسی ہیں جن کو پڑھا نہیں جا سکتا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈگریوں کو پڑھا نہیں جا رہا تو فرانزک کروا لیں، ڈگریوں کے تصدیق میں اصل اسناد فراہم کرنا ائیر لائنز کا کام ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بدمعاشی بنا رکھی ہے؟ کیا مخصوص لوگوں کی ڈگریاں چیک کرانا پی آئی کی پالیسی ہے؟۔ عدالت نے تمام ائرلائز کو کو تین دن میں ڈگریوں کی تصدیق کیلئے تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ قرار دیا کہ متعلقہ بورڈ اور یونیورسٹیاں دس دن کے اندر اسناد کی تصدیق کریں۔