Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم مگر میں اختلاف کرنیوالے ججز کیساتھ ہوں !!! عمران خان بندے دا پتر بن جائے: فضل الرحمن

سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم مگر میں اختلاف کرنیوالے ججز کیساتھ ہوں !!! عمران خان بندے دا پتر بن جائے: فضل الرحمن
August 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے مگرمیری رائے اختلاف کرنے والے چھ ججوں کے ساتھ ہے۔ عمران خان بندے دا پتر بن جائے ورنہ ہم اسکے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ان کے خلاف کیچڑ اچھال رہے ہیں جو اسکی سیٹ بچانے کی تگ ودو میں ہیں۔ جو جماعتیں ہمیں تحریک واپس لینے پر مجبور رکرہی ہیں عمران خان نے کل ان ہی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں عقل کا فقدان ہو وہاں سیاست کا کیا کام ہے۔ اگر میں نے وزارت لینی ہو تو پھر میں عمران خان سے ڈیل کروں اس کا مخالف نہ ہوں۔ کوئی ایسی صورت ہے کہ عمران خان مجھے وزارت دیکر اپنا حامی بنالیں۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان پرمٹ بیچ رہے ہیں کہ میں خریدوں۔ میں اس تہذیت اور غلاظت کے خلاف ہوں جو لاس اینجلس سے ڈی چوک تک لائی گئی ہے۔ میں مرتے دم تک اپنے مشن پر قائم رہوں گا، کبھی کسی کے دباو¿ میں آکر فیصلہ نہیں کیا۔ عمران خان بندے دا پتر بن جائے ورنہ ہم اسکے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔