Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ  کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایس تھری منصوبہ فوری مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ  کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایس تھری منصوبہ فوری مکمل کرنے کا حکم
September 9, 2016
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایس تھری منصوبہ فوری مکمل کرنے کا حکم دیدیا چیف جسٹس کا کہنا ہےکہ اکثر علاقوں میں سیوریج کا ملا ہوا پانی آرہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ماحولیاتی اور سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایس تھری منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہونےاور وفاقی سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا عدالت کا کہنا تھا کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو نتائج کیلئے تیار رہیں ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ ایس تھری منصوبے کا ری ڈیزائن وفاق کو بھجوایا جاچکا،وفاقی افسر کے مطابق کمیٹی کی منظوری کےبعد ایک ماہ میں وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نےکہا کہ چوبیس سال بعد بھی معاملہ کاغذوں تک محدود ہے،اکثر علاقوں میں سیوریج کا ملا ہوا پانی آرہا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اداروں کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،وفاق اور سندھ حکومت منصوبہ فوری مکمل کرے۔