Tuesday, April 23, 2024

سپریم کورٹ کا سزائے موت کے دو قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا سزائے موت کے دو قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
April 3, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں بیوی کوزندہ جلانے والے محمد عمران اور کراچی میں قتل کے دوملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

 چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فوجی داری مقدمات کی اپیلوں کی سماعت کی۔ فیصل آباد میں بیوی کو زندہ جلانے والے محمد عمران کی اپیل کی سماعت کے دوران  چیف جسٹس نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ آٹھ روز بعد اندراج ہونے پر کئی سوالات جنم لیے۔ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق سیلینڈر دھماکہ ہوا جس نے استغاثہ کی کہانی کی نفی کی ۔

 چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ملزم کے سسرال کی نیت خراب ہونے ہوئی کہ شاید کچھ پیسے مل جائیں جسکا مطلب سب جھوٹ بول رہے ہیں ،استغاثہ نے خود اپنے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ پھر کہا جاتا ہے عدالت انصاف نہیں کرتی ۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم محمد عمران کو بری کر دیا۔

 سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے بتایا کہ ملزمان پر 2005 کراچی میں دو بھائیوں نعیم اور ندیم کا الزام ہے۔ پہلے مرحلے میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا اور بعد میں محمد اویس اور شبیراحمد کو شامل کیا گیا۔

 سپریم کورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔