Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم
December 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دہری شہریت والے سرکاری ملازمین اور دیگر پاکستانیوں کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا  دوران ملازمت  غیر ملکی شہریت لینا سرکاری ملازمین کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ غیرملکی شہریت والے سرکاری ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں ، متعلقہ حکومتیں ایسے ملازمین کو مہلت  دیں اورانکے خلاف کارروائی کریں۔ عدالت نے حکم دیا ہے غیر ملکی پاکستانیوں کو پاکستان میں عہدے دینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور انہیں عہدے دینے پر مکمل پابندی بارے پارلیمنٹ واضح فیصلہ کرے۔ فیصلے کے مطابق ضروری حالات میں کسی غیر ملکی پاکستانی کو عہدہ دینے سے قبل متعلقہ کابینہ سے منظوری لی جائے۔ حکومتیں دہری شہریت والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کر کے ان کے نام منفی فہرست میں ڈالیں۔