Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ کا خیبر پختونخوا حکومت کو تمام سرکاری املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا خیبر پختونخوا حکومت کو تمام سرکاری املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے کا حکم
March 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ کی سرکاری جائیداد کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا ‏فیصلہ کر لیا۔ عدالت نے خیبر پختونخواہ حکومت کو صوبے کی تمام سرکاری املاک کا ‏روایتی اورڈیجیٹل ریکارڈ تیارکرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہری تیمور حسین کی ‏خریدی زمین کے قبضہ کیلئے پشاور میونسپل کارپوریشن کیخلاف درخواست ‏پر سماعت کے دوران فیصلہ سنایا اور ہدایت کی کہ سرکاری املاک کی نشاندہی ‏کیلئے ریکارڈ میں تمام انٹریز شامل کی جائیں۔ صوبے کی سرکاری املاک کا ریکارڈ لوکل گورنمنٹ میں رکھنے کا بھی حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ سرکاری املاک کا ڈیجیٹل ‏ریکارڈ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آفس میں بھی محفوط بنایا جائے۔ عدالت ‏نے ہدایت کی چیف سیکرٹری اور سیکرٹرل لوکل گورنمنٹ عدالتی احکامات تمام لوکل ‏گورنمنٹ  حکام  تک پہنچائے۔ سرکاری املاک کے نقصان پر  متعلقہ  افراد کے خلاف ‏قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سپریم کورٹ نے تمام اقدامات چھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی۔