Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم

سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم
January 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے حلقے کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے نادرا کو تین ماہ میں انگھوٹوں کی تصدیق کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 110 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی انتخابی عذرداری جزوی طور پر قبول کرلی۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے حلقے کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا اور نادرا کو تین ماہ میں این اے 110 کے بیلٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 110 کے بیلٹ پیپرز‘ کاو¿نٹر فائلز اور تمام مواد نادرا کو بھجوانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل کا پورا خرچہ پی ٹی آئی اے کے عثمان ڈار بھریں گے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ایک ہی آدمی نے 500 ووٹ ڈالے ہونگے تورپورٹ میں سب سامنے آجائے گا۔ جسٹس شیخ عظمت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے خوفزدہ کیوں ہیں۔ نادرا کی رپورٹ آنے تک کیس زیر التوا رہے گا۔