Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ کا جعلی لائسنس ہولڈر پائلٹس کیخلاف کارروائی فوری مکمل کرنیکا حکم

سپریم کورٹ کا جعلی لائسنس ہولڈر پائلٹس کیخلاف کارروائی فوری مکمل کرنیکا حکم
July 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس ہولڈر پائلٹس کیخلاف کارروائی فوری مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پائلٹس کو صرف معطل کر سکتا ہوں، برطرف سول ایوی ایشن کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس جاری کرنے والے افسران کیخلاف بھی فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا۔