Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دی گیا

سپریم کورٹ کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دی گیا
January 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، عدالت نے لطیف کھوسہ کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکالت جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ نے 31 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں  کہا کہ حکومت نے اہم سیاستدانوں، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے ، وفاقی کابینہ نے محض جے آئی ٹی کی سفارش پر لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا کہ لطیف کھوسہ کےخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کرے ، فاروق ایچ نائیک اور ان کے خاندان سے متعلق جے آئی ٹی کی آبزرویشن غیر ذمہ دارانہ ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لیتے وقت ان آبزرویشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت فاروق ایچ نائیک کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکالت سے دستبردار نہیں ہونے دے گی، وہ اپنے موکلان کی وکالت جاری رکھیں اور ان کی جانب سے جواب رواں ہفتے جمع کرائیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔