Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ کا بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے 20 افراد کو پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے 20 افراد کو پیش کرنے کا حکم
October 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے 20 افراد کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ایف آئی اے کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک ہزار ارب کی جائیدادوں کی نشاندہی ہوگئی۔ 894 پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد یں ہیں،  374 افراد نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا یا، 82 پاکستانیوں نے پراپرٹی کی ملکیت سے انکار کیا۔ عبوری رپورٹ میں بتایا گیا کہ150 لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انکم ٹیکس گوشواروں میں پراپرٹی ظاہر نہیں کی۔ جن لوگوں نے جواب نہیں دیا ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ذرائع خریداری کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ کیوں نہ کارروائی کیلئے سارا ریکارڈ حکومت کو بجھوا دیں۔ پھر عدالت کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ قانون کیا بتایا ہے پرچہ بنا کر لوگوں کو اندر ڈالو۔ پیسہ باہر لیکر جانے والے ملک کے دشمن ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیرون ملک سے اثاثے پاکستان لانا کس کی ذمہ داری ہے؟۔ برطانیہ میں بھی پاکستانیوں کےاکاونٹ تا حال پتہ نہیں چل سکے۔ اگر برطانیہ والے اکاوئنٹس ہولڈرز کے خلاف پراسیکوشن نہیں ہو سکتی تو ان سے ٹیکس تو لیں۔  1000 ارب واپس آ جائیں تو ڈیم  بنایا جا سکتا ہے۔ عدالت نےاٹارنی جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق دبئی میں جائیداد رکھنے والے 20 پاکستانیوں کو آئندہ جمعرات کو طلب کر لیا اور  قرار دیا کہ عدالتی نوٹس کی تعمیل ایف آئی اے کی ذمہ داری ہو گی۔